خوفناک طوفان، جنوبی افریقہ میں تیز ہوا سے ٹرک الٹ کر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی افریقہ میں ایک خوفناک فوٹیج میں اس لمحے کو محفوظ کرلیا گیا جب ہفتے کے آخر میں ملک میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک ٹرک ایک پُل پر سے نیچے آگرا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب ٹرک این ون ہائی وے پر ہیوگینٹ ٹنل کے قریب کیپ ٹاؤن سے تقریباً 40 میل مشرق میں ہولناک انداز میں ہواؤں کے دوش پر الٹ گیا اور گر گیا۔

ڈیلی میل اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کو ٹرک کے پیچھے ایک کار نے فلمایا جب ٹرک تیز ہواؤں کی وجہ سے پل کے کنارے کے قریب ڈولنے لگا تھا۔ اچانک ٹرک پل کے سائیڈ بیریئر پر پوری طرح جھک گیا پھر الٹ کر پل کے کنارے پر جا گرا۔ بعد میں پل کے اطراف میں لی گئی ایک تصویر میں تباہ شدہ ٹریلر اور اس میں موجود سامان کو پل کے نیچے وادی میں گرتے دکھایا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی ہلاکت یا شدید زخمی نہیں ہوا۔ اس حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ طوفان نے ہفتے کے آخر میں ملک کے مغربی کیپ میں کئی علاقوں کو تباہ کر دیا۔ زمین سے کئی درخت اکھڑ گئے۔ درختوں کی شاخیں خطرناک طریقے سے تعمیر شدہ علاقوں پر گریں۔ کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size