سعودئ ہلال احمر کے عمرہ سیزن کے دوران 47,000 ایمبولینس وزٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ کے علاقے میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان کے مہینے میں عمرہ کے سیزن کے دوران اپنے ہنگامی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں زمینی اور فضائی ایمبولینس ٹیموں کی موجودگی کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد کی تصدیق کی ہے، خاص طور پر مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مسجد حرام میں زائرین کی نقل و حرکت کے دوران انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

عمرہ سیزن کے دوران تمام ہنگامی خدمات ایمبولینس ٹیموں کے ذریعے فراہم کی گئیں جو 1,000 سے زیادہ پیرامیڈیکس، ایمرجنسی میڈیکل اسپیشلسٹ اور ڈاکٹروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل کنٹرول میں 18 ڈاکٹرز اور 5,400 مرد وخواتین رضاکاروں کے ساتھ 65,000 گھنٹے رضا کارانہ خدمات انجام دی گئیں۔

سعودی ہلال احمر کا رمضان آپریشن کامیابی سے مکمل
سعودی ہلال احمر کا رمضان آپریشن کامیابی سے مکمل

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس نے 47,000 سے زیادہ ایمبولینس ٹرپس کیے، جن کی سب سے زیادہ سانس کی بیماری کے کیسز، ذیابیطس، بیہوشی اور ایکسیڈنٹ کیسز" تھی۔ اس کے دوران مقدس دارالحکومت کے مراکز نے 33,561 کیسز کو ہینڈل کیا۔ جدہ گورنری دوسرے نمبر پر رہا جہاں 10,193 کیسز اور طائف 3,882 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اس خطے میں ایئر ایمبولینس نے ساڑھے 32 گھنٹے کی پرواز کی، جس کے دوران اس نے 14 سنگین کیسز کو منتقل کیا جن کے لیے قریب ترین صحت کی سہولت تک تیزی سے نقل و حمل کی ضرورت تھی۔ اس میں مربوط بیڑے کی مدد سے 80 سے زائد ایمبولینسیں شامل تھیں۔

سعودی ہلال احمر کا رمضان آپریشن کامیابی سے مکمل
سعودی ہلال احمر کا رمضان آپریشن کامیابی سے مکمل

جدید ترین ٹیکنالوجی اور طبی آلات کے ساتھ 150 الیکٹرک سکوٹر، موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں اور 24گولف گاڑیاں شامل تھیں۔49 الیکٹرک شاک ڈیوائسز اور 15 خصوصی (لکس) کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن ڈیوائسز سے مدد لی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں