مگرمچھ نےکواڈ کاپٹر ڈرون کیمرے کو کیسے شکار کیا؟دلچسپ واقعے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مگرمچھ جیسے خون خوار بھیڑیے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہےکہ فوٹوگرافی کے لیے کواڈ کاپٹر ڈرون کیمرے کو پانی پر چھوڑا گیا جسے دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں موجود مگرمچھ نے پانی سے باہر جھپٹ کر اپنے جبڑوں میں پکڑ لیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چھوٹے مگرمچھ کو اڑنے والے ڈرون کو روکنے کے لیے اپنے جسم کی لمبائی کے ایک تہائی حصے تک پانی سے نکلنا پڑا۔

سائنسدان ابھی تک ان جنگلی رینگنے والے جانوروں کی چستی اور چالاکی کا تصور کرنے سے قاصر ہیں، حالانکہ یہ مگرمچھوں کے ڈرون پرشکار کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں