گہرے سیلابی پانی سے فور ویلر بحفاظت نکال لینے پر ڈرائیور کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے طول وعرض میں ہونے والی تاریخ کی شدید موسلادھار بارشوں کے جلو میں گذشتہ روز ایک فور ویل ڈرائیو گاڑی سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ بنی رہی۔

نسان پٹرول برانڈ کی فور ویل گاڑی کی ویڈیو دبئی کی کسی رہائشی عمارت سے بنائی گئی تھی جس میں گاڑی کا ڈرائیور اسے پانی کے گہرے سمندر میں انتہائی جرات سے چلاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور کی بہادری دیکھ سوشل میڈیا صارفین دم بخود رہ گئے۔

مشاق ڈرائیور ایک فلمی سین کی طرح گاڑی پانی سے بخیر وخوبی نکال کر اپنی منزل کی راہ لیتا ہے، جبکہ منظر دیکھنے والوں کی تالیوں کی آواز ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے۔ دیکھنے والے گاڑی اور ڈرائیور دونوں کی مضبوطی اور طاقت کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے صارفین نے گاڑی کی قوت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس منظر کے بعد کمپنی گاڑی کی قمیت میں کئی گنا اضافہ کرنے جا رہی ہے کیونکہ سیلابی پانی سے یہ گاڑی جس سرعت کے ساتھ باہر نکلی ہے وہ فور ویلر نسان پٹرول کے انجن کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بعض صارفین نے گہرے پانی سے گاڑی کو بحفاظت نکال لانے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی اور مہارت کو سراہا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تجویز دی ہے کہ ’نسان‘‘ کو ویڈیو کلپ میں دکھائی دینے والا منظر اپنی تشہیری مہم کے سٹوری بورڈ میں شامل کرنا چاہئے۔

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے کیلنڈر میں ایک ’’تاریخی‘‘ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس روز یو اے ای کے مختلف شہروں میں 4 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی۔ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق ایمریٹس میں 1949 کے بعد یہ سب سے ریکارڈ کی جانے والی بارش تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں