امریکی ویٹو کے بعد امریکہ ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے: محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اتھارٹی امریکہ کے ساتھ تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گی۔ اس امر کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکہ کی طرف سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست سے متعلق تازہ امریکی ویٹو کے بعد کیا ہے۔

یہ ویٹو فلسطینی اتھارٹی کی اس قرارداد پر کیا گیا ہے جس میں اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے حوالے سے مطالبہ کر رکھا تھا۔ قرارداد کے حق میں بارہ ووٹ آئے۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکہ نے ویٹو کر کے قرارداد کو فارغ کر دیا۔

محمود عباس نے اس بارے میں ہفتے کے روز امریکہ کی فلسطین بارے حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، فلسطینی قیادت امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کا نئے سرے سے جائزہ لے گی۔ تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔ نیز ہمارے ،فلسطین کاز، کا تحفظ ہو سکے۔ وہ خبر رساں ادارے ’وفا‘ سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا، فلسطینی قیادت اب نئے حالات میں نئی حکمت عملی اختیار کرے گی۔ نئے فیصلے کئے جائیں گے اور صرف فلسطینی ایجنڈے اور مفادات کو ترجیح رکھا جائے گآ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں