سعودی تاریخی فن پاروں اور عمارتوں کی حفاظت کے لیے ان کا بیمہ کرانے کی سہولت متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فن پاروں اور تاریخی عمارتوں کے مالکان اب "سعودی انشورنس اتھارٹی" کے ذریعے ان چیزوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ان کا بیمہ کرا سکتے ہیں۔ یہ قدم شہریوں کو اپنے تاریخی اور قدیم فن پاروں کو محفوظ رکھنے کے قابل بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے پلیٹ فارم "X" پر اپنے اکاؤنٹ میں اس نئے منصوبے سے آگاہ کیا۔ یہ منصوبہ ملک میں آرٹ اور تاریخی عمارتوں کے مالکان کو ان کی بیمہ کرانے کے قابل بنا دے گا۔ وزیر ثقافت نے کہا یہ منصوبہ ثقافتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اسے وزارت ثقافت اور انشورنس اتھارٹی کے درمیان تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تاریخی مقامات کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے ہے۔ منصوبہ اسرائیل کے ’’ ویژن 2030‘‘ کے اہداف کے مطابق ہے۔

سعودی وزارت ثقافت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تاریخی جدہ کے علاقے میں خستہ ہوکر گرنے کے قریب پہنچ جانے والی 56 قدیم عمارتوں کو مضبوط کرنے اور انہیں محفوط بنانے کے منصوبے کے تکمیل کا بھی اعلان کیا۔ اس منصوبے کو 50 ملین ریال سے مکمل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں