ہمیں ایک دوسرے پر نہیں بلکہ ستاروں کی طرف میزائل بھیجنا چاہیے: مسک کا پیغام

ایران پر اسرائیلی حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی ارب پتی نے ’’ ایکس‘‘ پر میزائل کی تصویر کیساتھ تبصرہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعہ کو اسرائیل نے ایران پر محدود میزائل حملہ کیا۔ اس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشات نمایاں ہوگئے۔ اس حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی ارب پتی ایلن مسک نے سماجی روابط کے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر میزائل کی تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز تبصرہ پوسٹ کردیا۔ ایلن مسک نے لکھا "ہمیں ایک دوسرے کی طرف نہیں بلکہ ستاروں کی طرف میزائل بھیجنے چاہئیں۔"

امریکی ارب پتی کی یہ ایکس پوسٹ اسرائیل کے ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد آئی۔ اسرائیلی رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے حملے میں ایک یا دو ایرانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اصفہان میں نشانہ بنائے گئے مقامات میں سے ایک کو پہلے "ایرانی آرمی ایئر فورس سینٹر" کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

چینل "ایران انٹرنیشنل" کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ 19 اپریل کی صبح اصفہان کے شمال مغرب میں واقع ایرانی فوج کے "ہشتم شکاری" بیس پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فارس نیوز ایجنسی نے بھی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "ہشتم شکاری" بیس کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ایک چھوٹا طیارہ سمجھی جانی والی چیز کے جواب میں فضائی دفاع کو فعال کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں