کھلاڑیوں پر "ریپ" کا الزام، سکینڈل سے انگلش پریمیئر لیگ کو بڑا دھچکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ میں انگلش پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک کلب کے دو کھلاڑیوں کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بی بی سی نے پولیس کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریپ کی رپورٹ کے بعد دو 19 سالہ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک پر حملہ کرنے اور عصمت دری میں مدد کرنے اور دوسرے پر جرم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ دونوں کھلاڑی جس کلب سے تعلق رکھتے ہیں اس نے ان الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مشہور "پینوراما" پروگرام نے گزشتہ نومبر میں بتایا تھا کہ انگلش پریمیئر لیگ کے کلبوں نے جنسی زیادتی کے الزامات کا نشانہ بننے والے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اور ایک کلب کے صدر کو بھی تحفط فراہم کیا ہے ۔ کلبوں نے یہ جانتے ہوئے بھی ایسا کیا کہ ان تینوں پر الزامات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں