دلکش خصوصیات پر شکوک کا اظہار، 60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ارجنٹائن کی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے مس کیپیٹل بیونس آئرس کا ٹائٹل جیت لیا اور پھر مس ارجنٹائن 2024 کے کوالیفائر کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔ تاہم ماریسا روڈریگز کی نوجوانی جیسی اور دلکش خصوصیات نے سوالات اور شکوک پیدا کردئیے ہیں۔

ماریسا روڈریگز کی جیت اس وقت ہوئی جب بین الاقوامی آرگنائزیشن فار بیوٹی پیجنٹس نے زیادہ سے زیادہ عمر کے خاتمے کے نتیجے میں بڑی عمر کے افراد کو بھی خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع دے دیا۔ اس سے قبل اس مقابلے میں 18 سے لے کر 28 سال تک کی خواتین شرکت کرتی تھیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ساٹھ سالہ وکیل اور صحافی کی جیت کی خبروں کی بھرمار ہوگئی۔ ساٹھ سالہ خاتون کے امیدوار بننے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ اس خاتون کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کی عمر کی سچائی پر یقین کرنے سے انکار کردیا۔ خاص طور پر ماریسا روڈرریگز کے چہرے کے خدو و خال کو چھوٹی عمر کا کہا گیا۔

دیگر صارفین نے ماریسا روڈریگز کی طرف داری کی اور کہا خواتین کھیلوں، صحت مند زندگی اور متوازن خوراک کے ذریعے اپنی جوانی برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ماریسا روڈریگز کو طلاق ہوچکی ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک غذائی طرز زندگی کے طور پر وقفے وقفے سے روزہ رکھتی ہیں۔ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے دن میں 3 بار مسلسل ورزش کرتی ہیں۔ ساٹھ سال کی عمر میں ٹائٹیل جینے کے حوالے سے انہوں نے کہا جیوری نے ان کے اعتماد اور جذبے کو اپنی نسل کی خواتین کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے بہترین پایا، انہوں نے کہا خوبصورتی کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں