حالیہ جنگ سے قبل 5 اسرائیلی فوجی یونٹس نے انسانی حقوق کی پامالیاں کیں: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے پانچ یونٹس کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار پایا ہے۔ یہ وہ واقعات ہیں جو سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ سے قبل غزہ کی پٹی کے باہر پیش آئے تھے۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان میں سے چار یونٹس نے مؤثر طریقے سے خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا۔ اسرائیل نے پانچویں یونٹ کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کی ہیں اور امریکہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ چار یونٹس جو اصلاحی اقدامات کر رہے ہیں ان پو امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ پانچویں یونٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے جس نے اسرائیلی فوج میں فلسطینیوں کے خلاف خلاف ورزیاں کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size