مکڈونلڈ کا مشرق وسطیٰ میں بائیکاٹ جبکہ امریکہ میں سیل بڑھ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکہ میں مکڈونلڈ کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس سے مشرق وسطیٰ کے عوام کی طرف سے مکڈونلڈ مصنوعات کے بائیکاٹ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کا کافی حد تک ازالہ ہو گیا ہے۔

شکاگو کے 'برگر جیانٹ' نامی برانڈ نے کہا کہ اس کے ایک ہی اسٹور کی فروخت یا کم از کم ایک سال کے دورانیے کے لیے کھلنے والے اسٹورز کی آمدنی میں ماہ جنوری سے ماہ مارچ کے دورانیے میں 1.9 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ آمدنی میں یہ اضافہ فیکٹ سیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ وال سٹریٹ کی 2.1 فیصد اضافے کے پیشن گوئی کی نسبت کم تھا۔

جبکہ امریکہ میں اسی سٹور کی آمدنی میں تقریبا 2.5 فیصد تک کا اضافہ ہوا جس کی وجہ کمپنی کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مانگ میں اضافہ بھی تھا تاہم مکڈونلڈ کی بین الاقوامی فرنچائزڈ مارکیٹوں کی آمدنی میں قدرے کمی آئی جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور مسلم اکثریتی ممالک مثلا انڈونیشیا اور ملائشیا اور ان کی مارکیٹوں میں صارفین نے گذشتہ کئی ماہ سے مکڈونلڈ اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بائیکاٹ عوام کی طرف سے مکڈونلڈ کی اسرائیلی حمایت کے باعث کیا جا رہا ہے۔

بائیکاٹ کا آغاز ماہ اکتوبر میں اس وقت شروع ہوا تھا جب مکڈونلڈ کی مقامی فرنچائز نے غزہ میں جاری جنگ میں حصہ لینے والے اسرائیلی فوجیوں کے لیے مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا۔
مسلم ممالک کے عوام کی طرف سے کیے جانے والے بائیکاٹ کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کو مکڈونلڈز نے کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی نے اپریل کے شروع میں کہا تھا کہ وہ ایلونل لمیٹڈ کو خرید رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی اسرائیلی فرنچائز، اور ملک کے 225 ریستورانوں کو سنبھال رہی ہے۔ تاہم معاہدے کی مالی شرائط کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا تھا۔

مکڈونلڈز کے مطابق جنوری سے مارچ تک کے عرصے میں اس کی آمدنی میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا اور آمدنی 6.17 بلین ڈالر ہو گئی تھا۔ آمدنی میں یہ اضافہ وال سٹریٹ کے لگائے گئے اندازے کے مطابق تھا۔ جبکہ سالانہ آمدنی میں 7 فیصد اضافے کے بعد 1.93 بلین ڈالر رہی۔ ری اسٹرکچرنگ چارجز کے لیے ایڈجسٹ کردہ آمدنی 2.70 ڈالر فی حصص تھی جو کہ تجزیہ کاروں کے لگائے گئے تخمینے سے کم تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں