سعودی فلم فیسٹیول شروع، سٹارز کا ریڈ کارپٹ استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں سٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹارز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ آج شام چند گھنٹے قبل، ریڈ کارپٹ ایونٹ کا آغاز ہوا، جس میں سعودی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے ستاروں کے ایک برج کا خیرمقدم کیا گیا۔ سعودی فلمی میلے کے "اثرا" مرکز میں معروف ترین سعودی ستاروں اور فلم سازوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے پیش کنندگان اداکارہ سمیہ رضا اور اداکار محمد الشہری تھے۔

سعودی فلم فیسٹیول کا انعقاد سینما سوسائٹی نے کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچرل "اثرا" کے ساتھ اور وزارت ثقافت کی فلم اتھارٹی کے تعاون سے کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والوں نے اس فیسٹول کو فلم سازوں کی سالانہ شادی قرار دیا ہے۔

فیسٹول میں سٹارز  کی بڑی تعداد شریک

فیسٹول کے شرکا اور دلچسپی رکھنے والوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ 50 سے زیادہ متنوع فلموں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان فلموں میں فیچر ، مختصر اور دستاویزی فلم شامل ہے۔ ثقافتی پروگراموں کا ایک مخصوص پیکج پیش کیا جارہا ہے۔ اس پیکج میں سیمینارز اور جدید تربیتی ورکشاپس ہیں۔ پروڈکشن کمپنیوں، پروڈیوسروں اور فلم سازوں کے لیے اپنے پروجیکٹس فعال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں