مصر: تفریحی پارک میں موت کی ٹرین، خاتون خوف سے چل بسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں گیزا گورنریٹ کے ضلع ’’6 اکتوبر‘‘ کے ایک مشہور تفریحی پارک میں اتوار کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آگیا جب ایک نوجوان خاتون "ڈیتھ ٹرین" گیم کے اندر خوف زدہ ہوکر جاں بحق ہوگئی۔

سیکیورٹی سروسز کو تفریحی پارک میں ایک نوجوان خاتون کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ معلوم ہوا کہ 22 سالہ خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرین میں ہوش کھو بیٹھی تو کارکن نے فوراً گیم روک دی تھی۔ خاتون کو مکمل طور پر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس خاتون کے دل کے پٹھوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کارڈیک ریسیسیٹیشن کی لیکن نوجوان خاتون نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے درخواست کی کہ سکیورٹی سروسز اس واقعے کی تحقیقات کریں تاکہ خاتون کی موت کے حالات کا تعین کیا جاسکے۔

دنیا بھر کے دیگر ملکوں کی طرح مصر میں بھی اس قسم کے واقعات پہلے بھی پیش آئے ہیں۔ بعض اوقات تفریحی پارک کے مالکان کی جانب سے عمومی حفاظتی اقدامات سے غفلت برتنے کا معاملہ ہوتا ہے اور بسا اوقات تفریح کے لیے آنے والوں کو اپنے صحت کے مسائل کی بنا پر ایسے واقعات سے گزرنا پڑتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں