خوراک کی تبدیلی وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ مگراسے کیسے اختیار کیا جائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

صحت کے حوالے سے معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ"جی بی این" کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لیے کھانا ترک کردیتے ہیں حالانکہ انہیں کھانے کو ترک کرنے کے لیے مینیو میں تبدیلی سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پروٹین پر مشتمل خوراک

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس رپورٹ کا جائزہ لیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب ناشتے کی بات آتی ہے تو ان کی غذائی خصوصیات کی وجہ سے یونانی دہی اور گری دار میوے جیسے کھانے کی بہت زیادہ سفارش کی جاتی ہے۔

یونانی دہی اور گری دار میوے کھانے سے جسم کو زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس رہتا اور کھانے کی اشتہا کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ ان میں موجود پروٹین کی وافر مقدارہے۔

زیادہ دیر تک پیٹ کے بھرے رہنے کا احساس

غذائیت کی ماہر اینا ریسڈورف نے کہا "یونانی دہی کو شامل کرنے سے اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پروٹین بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے اور دیر تک پیٹ کے بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہے۔ اس سے مجموعی کیلوریز کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونانی دہی "کیلشیم اور پروبائیوٹکس کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو چربی کو کم کرنے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے"۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کم چکنائی والے یونانی دہی میں روایتی دہی کے مقابلے میں دگنا پروٹین ہوتا ہے۔

آرام کے اوقات میں وزن کم کرنا

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ان ذرائع سے
پروٹین کھانا دن بھر زیادہ کیلوری جلانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ورزش کے دوران جسم کو میٹابولک فائدہ بھی دیتا ہے۔ نیز یہ آرام کے دوران زیادہ وزن کم کر سکتا ہے۔

متوازن غذا

ویب سائٹ "ہیلتھ لائن" کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا کہ "بڑی مقدار میں پروٹین کھانے سے جسم روزانہ 80 سے 100 اضافی کیلوریز جلا سکتا ہے، جیسا کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پروٹین کی زیادہ خوراک کے دوران 260 کیلوریز کا اضافہ ہوتا ہے۔"

دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہونے کے باوجود یہ خود سے زیادہ کیلوریز جلانے کا امکان نہیں رکھتا۔ لہٰذا دہی کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر کھانے سے جس میں ریشے دار کاربوہائیڈریٹس اور صحت مند چکنائی شامل ہوتی ہےجس سے وزن میں کمی اور میٹابولزم کو فروغ دینے کا امکان ہے۔

گری دار میوے کے اہم فوائد

وزن میں کمی کے لیے ایک اور انتہائی تجویز کردہ غذا گری دار میوے ہیں، جو چربی کی مقدار کے ساتھ بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق گری دار میوے وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ وہ پروٹین اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ کھانے کے بعد مکمل غذائیت آپ کو کم کھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ گری دار میوے کا گلائیسیمک اثر بھی کم ہوتا ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے"۔

موٹاپےکی وارننگ

یونانی دہی اور گری دار میوے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو انہیں اعتدال میں کھانا چاہیے، کیونکہ ان میں سے بہت زیادہ کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے اگر ان کی مقدار کو سختی سے کنٹرول نہ کیا جائے۔

میٹابولزم کے لیے پانی کا استعمال

ماہرین نے صحت مند وزن کو سہارا دینے کے لیے پانی جیسے دیگر عناصر کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پیے بغیر جسم ذخیرہ شدہ چربی کو میٹابولائز نہیں کر سکتا، جس کی وجہ سے وزن میں اضافے کو بعض اوقات پانی کی کمی کی علامت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں