امریکی آلاپ پرفارمر میکلومیر کا غزہ جنگ بندی کے لیے گانا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشہور امریکی گلوکار میکلمور نے 'ریڈیو 96.1 جنگل بال 2022' کے سٹیج پر پرفارم کیا ہے۔ ان کا یہ گانا امریکی کالج میں جاری احتجاج کے دوران ریلیز کیا جائے گا۔ جو کہ 15 دسمبر 2022 کو سٹیٹ فارم ایرینا میں کیپیٹل ون نے پیش کیا تھا۔

منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میکلومیر نے گانے کا کچھ حصہ ریلیز کیا ہے۔ امریکی یونیورسٹی طلبہ میں اس گانے نے مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ میکلومیر نے یہ گانا غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف اور جنگ بندی کے مطالبے کے لیے گایا ہے۔ گانے کے بول میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

امریکی گلوکار نے کہا ہے کہ 'ہنڈز ہالز سے حاصل ہونے والی آمدنی غزہ کے فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے 'انروا' کو دی جائے گی۔

میکلومیر نے بتایا کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیلی جنگ کے خلاف جاری مظاہروں میں طلبہ کی طرف سے 'ہیملٹن ہال' پر قبضہ کیے جانے کے بعد یہ گانا لکھا ہے۔' خیال رہے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چھ سالہ ہند رجب کی ہلاکت کے بعد اس ہال کا نام 'ہندز ہال' رکھ دیا گیا ہے۔

میکلومیر کے گانے سے امریکی طلبہ کے غزہ جنگ بندی کے مطالبے نے زور پکڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں