"طریق مکہ" کے تحت پہلی پرواز ترکیہ سے سعودی عرب روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر سے حجاج کرام کو سفر کے دوران بہترین سہولیات فراہم کرانے کے سعودی اقدام ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ کے تحت پروازیں شروع ہوگئی ہیں۔ ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ پروگرام کی پہلی پرواز ترکیہ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئی۔ پرواز استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام کے لاؤنج کے ذریعے مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیزایئر پورٹ کی طرف روانہ ہوئی۔

یہ انیشی ایٹو وزارت داخلہ کی طرف سے ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگراموں میں سے ایک اقدام ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ’’ویژن 2030‘‘ کے پروگراموں میں سے بھی ایک ہے۔ اس سعودی ویژن کے تحت اللہ کے مہمانوں کے لیے سفر، قیام اور عبادات کی ادائیگی اور واپسی کے دوران اعلی ترین معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں