جعلی حج اشتہارات سے محتاط رہیں، جواب نہ دیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں عوامی سکیورٹی کے ادارے نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی جانب سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں محفوظ کرنے اور تقسیم کرنے، حج سے متعلق کڑے فروخت کرنے، نقل و حمل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور دیگر گمراہ کن اشتہارات سے خبردار رہیں اور ایسے اشتہارات کا جواب نہ دیں۔

فرضی افراد اور اداروں کے ذریعے دھوکہ دہی کرنے والوں کے پکڑے جانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سزاؤں پر پر عمل کرایا جائے گا۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ قربانیوں اور ان قربانیوں سے فائدہ اٹھانے کا سعودی پروجیکٹ ایک سرکاری اتھارٹی کے ذریعے رو بہ عمل ہوتاہے۔ صرف یہی اتھارٹی قربانیوں، فدیوں اور خیرات کے حوالے سے تشہیر کرنے کی مجاز ہے۔ اسی اتھارٹی سے قربانی کے جانوروں کو خریدا جا سکتا ہے۔ اتھارٹی کی باضابطہ ویب سائٹ ’’adahi.org‘‘ ہے۔

پبلک سیکیورٹی سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم افراد سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مخصوص فون نمبروں پر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں