مجھے 43 فیصد نائجیرین ہونے پر فخر ہے: میگھن مارکل

ہیری اور اہلیہ کا نائجیریا میں پرتپاک استقبال، شہزادے نے والی بال میچ میں شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ نائیجیریا اس کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 43 فیصد نائیجیرین ہیں۔ نائیجیریا میں اپنے دورے کے دوسرے دن کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلی مرتبہ شہزادہ ہیری کے ساتھ نائیجیریا آئی ہوں۔ اپنی اصلیت کے متعلق مزید جاننے کے قابل ہونا میرے لیے بہت دلچسپ تھا۔

انہوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک ماہر اقتصادیات اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے نائیجیرین سربراہ نگوزو اوکونجو ایویالا کی زیر سربراہی ایک تقریب میں مزید کہا کہ یہ میرے لیے قابل تعریف ہے کیونکہ وہ نائجیریا کی خواتین کے بارے میں جو کچھ جانتی ہیں وہ ہمت، لچک اور خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا اپنا معاملہ دریافت کرنے بعد میرا پہلا رد عمل اس حوالے سے اپنی والدہ کو بتانا تھا۔ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کا نائجیریا کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہیری نے سابق زخمی فوجیوں کے والی بال میچ میں شرکت کی۔

ہفتہ کی صبح دیر گئے پہنچنے کے بعد انہیں فوری طور پر والی بال میچ دیکھنے کے لیے لے جایا گیا اور کورٹ پر بیٹھتے ہی انہیں سبز اور سفید نائیجیریا کا سکارف دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں