عازمین حج کو متعدد بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت صحت نے عازمین حج اور ضیوف الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دیگر افراد کی صحت کی فکر کے پیش نظر موجودہ حج سیزن سے پہلے متعدی بیماریوں سے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ ویکسی نیشن کی خوراک لیں اور حج سے قبل ’’ صحتی‘‘ یا ’’میری صحت‘‘ کے پلیٹ فارم پر اس کا اندراج کرائیں۔

وزارت نے "X" پر کہا کہ اگر آپ اس سال کے حاجیوں میں سے ہیں تو ان ویکسین کے بارے میں جانیں جو آپ کو اور آپ کے آس پاس کے لوگوں کو متعدی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ وزارت نے ایک "انفوگرافک" اشاعت میں وضاحت کی کہ سعودی عرب کے اندر سے حج کرنے کے خواہاں افراد کو ویکسین کے ایک سیٹ کی وصولی کو ثابت کرنا ہوگا۔ ان میں کووڈ 19 کی ویکسین، انفلوئنزا کی ویکسین اور میننجائٹس ویکسین کی خوراک شامل ہیں۔

وزارت صحت نے نشاندہی کی کہ حج کے حفاظتی ٹیکے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں دستیاب ہیں۔ "مائی ہیلتھ" ایپلی کیشن کے ذریعے ویکسین حاصل کرنے کے لیے ملاقات کا وقت بُک کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں