سعودی عرب میں پلیٹ فارم ’’ ابشر‘‘ پر متعدد پبلک سکیورٹی سروسز کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے ریاض میں پبلک سیکیورٹی ہیڈ کوارٹرز میں وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم "ابشر" کے ذریعے پبلک سکیورٹی کے لیے متعدد خدمات کا افتتاح کردیا۔

شروع کی گئی عوامی حفاظتی خدمات میں درج ذیل خدمات شامل ہیں۔ انفرادی نیلامی سروس، پلیٹ ٹرانسفر سروس، معمولی حادثے کی رجسٹریشن سروس، بینک کارڈز پر مالی فراڈ کی رپورٹنگ سروس، ٹریفک خلاف ورزیوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی سروس، کسٹم کارڈ کا جائزہ لینے کی سروس، سعودیہ سے باہر صفائی سرٹیفکیٹ کی تصدیق، انفرادی کمپنی سے گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی سروس، ٹریفک خدمات کے لیے تیار کردہ پورٹل سروس اور اسی طرح پلیٹ تبدیل کرنے کی سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

ان خدمات کا آغاز وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر اور خدمات کو خودکار بنانے کے لیے پبلک سکیورٹی کی کوششوں کی توسیع کے طور پر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں