آیسف 2024 : سعودی طلبہ و طالبات نے 9 خصوصی ایوارڈز جیت لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لگاتار 18ویں سال سعودی مرد و خواتین طلبہ نے امریکہ کی ریاست لاس اینجلنس میں منعقد ہونے والی ری جینرن انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 2024 ( Regenron ISEF 2024 ) میں شرکت کے دوران 9 خصوصی ایوارڈز جیت لیے۔ یہ میلے 10 سے 18 مئی کے دوران منعقد کیا گیا تھا۔ ان طلبہ کو کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن، ادارہ ’’موھبہ‘‘ اور وزارت تعلیم نے سپورٹ کیا تھا۔

Advertisement

طالب علم جمال محمد لقمانی نے میٹریل سائنس کے شعبے میں، طالب علم الیاس ماہو خان نے بائیو میڈیسن اور ہیلتھ سائنسز میں اور طالب علم لیان القرافی نے سافٹ ویئر سسٹم کے شعبے میں ایوارڈ جیتا۔ طالبہ اریج بنت عبداللہ القرنی نے میٹریل سائنس کے شعبہ میں دو خصوصی ایوارڈز حاصل کیے۔ طالبہ فاطمہ الشخس نے ماحولیاتی انجینئرنگ میں، طالبہ لانا المزروعی نے سیلولر اور سالماتی حیاتیات کے شعبے میں، طالبہ عبیر الیوسف نے کیمسٹری میں اور طالبہ صالح العنقری نے کیمسٹری کے شعبے میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے سعودی سائنس اور انجینئرنگ ٹیم کے پاس اب آئی ایس ای ایف میں شرکت کے مراحل کے دوران کمپنیوں کی جانب سے ٹیم کو پیش کیے گئے خصوصی انعامات میں سے 50 انعامات موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں