غلطی سےاسرائیلی طیارے سے آدھا ٹن وزنی بم غزہ کے قریب بستی پر آ گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جبالیہ میں دوستانہ فائرنگ سے 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب ایک اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے سے غلطی سے آدھا ٹن وزنی بم غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع بستیوں میں سے ایک پر گر گیا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کا نصف ٹن وزنی بم غلطی سے غزہ کی پٹی کے قصبے یاتید پر گرا اور پھٹا نہیں۔اگرچہ فوج نے کسی نقصان کا اعلان نہیں کیا لیکن بعد کے بیانات میں بتایا گیا کہ یاتید قصبے پر بڑے بم کے گرنے سے نقصان ہوا ہے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج میں سنگین خامی" کے عنوان سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صبح کے اوقات میں یہ معلوم ہوا کہ یاتید بستی میں ایک مکان کے صحن میں جنگی طیارے سے ایک بہت بڑا بم گرا ہے۔ سیکیورٹی فورسز گرنے والے بم کو جائے وقوعہ سے نکالنے کے لیے کام کررہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں