ایک بحری جہاز رومانیہ کے قریب ڈوب گیا، 3 شامی ملاح ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رومانیہ کے ساحل سے دور بحریہ اسود میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا اور بحری جہاز میں سوار تین شامی ملاح ہلاک ہوگئے۔ رومانیہ کے حکام نے اعلان کیا کہ امدادی ٹیمیں سمندر میں لاپتہ ہونے والے تین شامیوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مال بردار جہاز "محمد زی" میں عملے کے 11 افراد سوار تھے۔ یہ بحری جہاز ہفتے کی صبح ڈینیوب ڈیلٹا میں رومانیہ کے قصبے سوانٹو جارجی کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ڈوب گیا۔ تنزانیہ کا جھنڈا لہرانے والے کارگو جہاز کے عملہ میں 9 شامی اور 2 مصری باشندے شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ صبح چار بجے کے قریب الرٹ موصول ہونے کے بعد میری ٹائم حکام اور سرحدی پولیس نے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردیں۔ اس آپریشن میں ان کے ساتھ قریب ہی موجود دو تجارتی بحری جہاز بھی شامل ہو گئے۔ ایک تجارتی بحری جہاز نے آٹھ ملاحوں کو بچا لیا اور عملے کے تین دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ یہ تینوں شامی شہری تھے۔

حادثے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم یوکرین میں روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے بہتی ہوئی بارودی سرنگیں بحیرہ اسود میں جہاز رانی کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ قریب ممالک ان بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں