’العلا‘ میں فطرت کے قلب میں مخصوص تجربات کے ساتھ "ان دیکھا موسم گرما" مہم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

العلا میں ایک نئی سیاحتی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ’ان دیکھا موسم گرما‘ کے عنوان سے شروع کی گئی مہم گذشتہ فروری میں "وقت کے ذریعے تجدید" کے نعرے کے تحت شروع کی گئی مہم کا تسلسل ہے جس میں قدیم نخلستان کی مسلسل تجدید اور بامقصد ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

اس سال کی موسم گرما کی پیشکشیں مہمانوں کو سب سے نمایاں لگژری ریزورٹس کی جانب سے مسابقتی قیمتوں پر خصوصی پیشکشیں فراہم کرتی ہیں اور اس مہم میں ہوٹلوں اور ریزورٹس کی جانب سے مختلف آفر شامل ہیں، جو ان کے مہمانوں کو موسم گرما کا ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

العلا اپنے زائرین کو اپنے سرسبز نخلستان میں ایک پُرسکون پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، یہ منزل خطے کے بڑے قریبی شہروں، جیسے دبئی، دوحہ، ریاض، جدہ اور دمام سے بھی آسانی سے قابل رسائی ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف قسم کے زائرین کو، عیش و آرام کی تلاش کرنے والے مسافروں، جوڑوں جو رازداری، فطرت اور صحت کی دیکھ بھال سے محبت کرنے والوں کو العلا کی سیر کا موقع فراہم کرتی ہے۔

موسم گرما کا ایک جاندار تجربہ

رائل کمیشن برائے العلا میں ٹورازم ڈیسٹینیشن مینجمنٹ اور مارکیٹنگ سیکٹر کے نائب صدر رامی المعلم نے کہا کہ "العلا موسم گرما کا ایک جاندار اور پرتعیش تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین منزل ہے جو ہجوم سے دور پرسکون پناہ گاہ کی تلاش میں ہیں۔ وہ شہروں کی پرھجوم اور زیادہ مصروف زندگی سے کچھ لمحات نکال کر سکون سمیٹناچاہتے ہیں۔ ان کے لیے یہ غیر معمولی سہولت ہے۔ اس مہم میں العلا کے لیے خصوصی پروازوں کی سہولت، ہوٹلوں، سب سے نمایاں لگژری ریزورٹس میں قیام کے لیے پرکشش پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

العلا سال بھر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے کیونکہ موسم گرما میں کم نمی اور درجہ حرارت خلیج کے دیگر شہروں کے مقابلے میں 5 سے 10 ڈگری کم ہوتا ہے۔یہ ان مسافروں کے لیے مثالی پناہ گاہ ہے جو خوبصورت پہاڑی فطرت سے گھرا ہوا منفرد تجربہ تلاش کرتے ہیں۔

زائرین موسم گرما کی خصوصی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں گرم ہوا کے غبارے کی پروازیں شامل ہیں، جو آسمان سے العلا کا فضائی نظارے کا غیر معمولی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ایڈونچر سینٹر جو العلا کے دلکش صحرائی خطوں کے درمیان دن اور رات کے دوران بہت سی دلچسپ سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں