سعودی عرب کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم طاقت ہے: چینی سفیر

بیجنگ پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں سعودیہ سے تعاون بڑھانا چاہتا: ژانگ ہوا، العربیہ سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں چین کے سفیر ژانگ ہوا نے کہا ہے کہ ریاض اور بیجنگ کے درمیان تعلقات تاریخ کے اپنے بہترین مراحل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا چین سعودی عرب کو کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم طاقت کے طور پر دیکھتا ہے۔

سعودی عرب میں تعینات چینی سفیر ژانگ ہوا کی صحافیوں سے ملاقات
سعودی عرب میں تعینات چینی سفیر ژانگ ہوا کی صحافیوں سے ملاقات
Advertisement

العربیہ اور الحادث سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں چین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ ان دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کا کل حجم لگاتار دو سالوں میں تقریباً 100 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان سکیورٹی اور فوجی معاملات سمیت تمام شعبوں میں تعاون موجود ہے۔ چین پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں بھی سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کی امید رکھتا ہے۔

سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر ژانگ ہوا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ جلد ہی چینی سرپرستی میں سعودی ایران مصالحتی کمیٹی کا ایک نیا اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کمیٹی کا اجلاس ہر سال ہونے والا ہے۔ بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کو دیکھ رہا ہے۔ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں بہتری اس بات کی نشاندہی ہے کہ تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے 10 مارچ 2023 کو طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں بیجنگ کی جانب سے ادا کیے گئے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی سرپرستی میں یہ معاہدہ باہمی اعتماد کو بڑھا رہا ہے۔

حال ہی میں ریاض پہنچنے والے چینی سفیر نے مشترکہ "سعودی-چینی-ایرانی" سہ فریقی کمیٹی کی تشکیل میں اپنی شرکت کا انکشاف کیا۔ اس کمیٹی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات دوبارہ استوار ہونے سے ایک اہم علاقائی پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا اس وقت میں اپنے ملک کا سفیر تھا۔

العربیہ اور الحدث کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چینی سفیر نے سعودی ایران معاہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ سفارتی کوششیں کرنے کا وعدہ کیا تاکہ موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں اور دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو مزید مثبت امکانات کے حصول کے لیے آگے بڑھایا جائے گا۔ دوسری طرف انہوں نے کہا کہ چین، بیجنگ معاہدے کے ایک اہم فریق کے طور پر، سعودی ایران تعلقات کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

مشرق وسطیٰ کے امور میں نمایاں تجربہ رکھنے والے چینی سفیر ژانگ ہوا نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران "ریاض - تہران" کے درمیان امن کے لیے تجاویز کا ایک مجموعہ پیش کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں