سعودی وزیر خارجہ کی بھی ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے۔

گزشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صدر مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایگزیکٹو اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ محمد مخبر سے تعزیت کی اور ہمدردی کا ایک ٹیلیگرام بھیجا تھا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایگزیکٹو اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ محمد مخبر کو اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی باقری کنی کو ٹیلی فون کیا۔ ٹیلی فون کال کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ایران کے شمال مغرب میں واقع مشرقی آذربائیجان کے صوبے میں 19 مئی کو ایک ناہموار علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ کے 12 گھنٹے بعد سوار افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں