بڑے ترقیاتی منصوبے سرمایہ کاروں اور فنانسرز میں مقبول ہو رہے: سعودی وزیر سیاحت

سعودی عرب کورونا وبا سے تیز ترین بحالی والے ملکوں میں سے ایک ہے: احمد الخطیب، العربیہ کو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ’’ العربیہ‘‘ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی منصوبوں میں سرمایہ کاروں اور فنانسرز دلچسپی لے رہے ہیں۔ بڑے منصوبے سرمایہ کاروں اور فنانسرز میں مقبول ہیں۔ احمد الخطیب نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب کورونا کی وبا سے تیزی سے نکلنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ اگلی دہائی میں سفر اور سیاحت کا شعبہ میں دو گنا ترقی کی توقع ہے۔ مشرق وسطیٰ کے خطہ کو بنیادی ڈھانچے سے نوازا گیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس خطے میں بڑی دلچسپی سامنے آئی ہے۔

سعودی وزیر سیاحت نے کہا سعودی عرب میں بڑے سعودی پراجیکٹس کی بہت زیادہ مانگ دیکھی جا رہی ہے۔ آپریٹرز، فنانسرز یا سرمایہ کاروں کی طرف سے اس شعبے میں بڑا حصہ ڈالا جا رہا جس میں زبردست ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں السودہ، الدرعیہ، القدیہ اور نیوم جیسے بڑے پراجیکٹس کی مانگ دیکھی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کے ملکوں کے نجی شعبے کے شراکت داروں کی طرف سے بڑی مانگ سامنے آرہی ہے۔ سعودی وزیر سیاحت نے واضح کیا کہ سیاحت کے شعبے میں نجی شعبے کی شرکت بہت اہم ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے اور نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے قانون سازی میں کی گئی نمایاں بہتری اور ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اس فنڈ نے نجی شعبے کو اہم فنڈز فراہم کئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں