سعودی عرب کا فطری پلیٹ فارم ماحولیاتی سیاحت کے پروگراموں میں معاون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے آئی بیکس ریزرو میں پیدل سفر کے شوقین افراد کے لیے دوسری ٹریل شروع کردی۔ ڈارب ایسوسی ایشن اور متعدد ماحولیاتی کارکنان اور جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی شرکت سے ریزرو میں سیاحوں کی توجہ کو بڑھایا گیا ہے۔

مخصوص راستہ ام جص اور جبل المخروق کے درمیان آئی بیکس ریزرو کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ دونوں سمتوں میں راستے کی لمبائی 5700 میٹر ہے۔ اس کی چوڑائی ایک معتدل ناہموار سڑک پر 1.5 کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ میں پروٹیکٹڈ ایریا کے ڈائریکٹر عبداللہ الطلاسات نے کہا ہے کہ فطری پلیٹ فارم گورنمنٹ الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ہے اسے نیشنل سینٹر نے شروع کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بکنگ سے لے کر ریزرو تک رسائی دیتا ہے اور دستیاب ایکو ٹورازم پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔

عبد اللہ الطلاسات نے ’’ العربیہ‘‘ کو بتایا کہ ’’فطری‘‘ پلیٹ فارم خود ہی تمام عمر گروپوں کے زائرین کے لیے ریزرو میں پہنچنے کے وقت کی بکنگ کرتا ہے۔ اسی طرح مناسب اوقات کا انتخاب کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ انہوں نے متعدد ٹریلز کی دستیابی کی وضاحت کی جو پیدل سفر کرنے کے خواہشمندوں کے لیے موجود ہیں۔ ان میں 10 ٹریلز وہ ہیں جو نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سے منسلک ہیں۔

تقریبات کا انعقاد ماحولی سیاحت کو فعال کرنے اور چہل قدمی جیسے کھیلوں کی مشق کرنے کے لیے صحت مند اور محفوظ مقامات فراہم کرتا ہے۔ یہ تقریبات پروٹیکٹڈ علاقوں میں سیاحوں کی توجہ کو بڑھانے اور مملکت کی فطرت کے تنوع اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں سنٹر کے کردار کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں