2024 میں سفر اور سیاحت کے لیے 10 بہترین ممالک کونسے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عالمی سطح پر سیاحوں کی آمد 2024 میں وبائی مرض سے پہلے کی سطح تک پہنچنے کی امید ہے۔ وبائی دور کے بعد سے سیاحت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد سے سفر اور سیاحت کے شعبے کی بحالی کو چیلنجز کا بھی سامنا رہا ہے۔ ان چیلنجز میں میکرو اکنامک، جیو پولیٹیکل اور ماحولیاتی عوامل شامل ہیں جنہوں نے سیاحت کی طرف رجحان بڑھایا ہے۔

Advertisement

’’وی فورم‘‘ کی رپورٹ جس کا ’’ العربیہ‘‘ نے جائزہ لیا میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آنے والے سالوں میں سیاحت مزید ترقی کرے گی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے ساتھ ٹریول انڈسٹری بھی ان چیزوں کو اپنا لے گی۔

کچھ معیشتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سفر اور سیاحت اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا ایک انجن ہے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلیوں کو جلد اپنا لیں گی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کے ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس مرتب کیا گیا۔ اس انڈکس کا مقصد سٹیک ہولڈرز کے لیے پیش رفت کی پیمائش، فیصلوں اور پالیسیوں کی رہنمائی اور پائیدار اور لچکدار ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 2023 کے انڈیکس کی درجہ بندی میں پہلے دس نمبروں پر یورپ کی معیشتوں کا غلبہ رہا۔ تاہم سب سے پہلی پوزیشن امریکہ کے پاس رہی۔ لیکن انڈیکس یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ 119 میں سے 71 معیشتوں نے 2019 اور 2023 کے درمیان اپنے نتائج کو بہتر کیا ہے۔ اوسط بہتری صرف 0.7 فیصد ہے جو وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے زیادہ ہے۔

یورپ اور ایشیا بحرالکاہل کا خطہ انتہائی سازگار حالات رکھتا ہے۔ 2023 میں اس انڈکس میں سرفہرست 30 ممالک میں سے 26 اعلی آمدنی والے ممالک ہیں۔ ان میں سے 19 یورپ میں اور 7 ایشیا اور بحرالکاہل میں ہیں۔ یہ ممالک سازگار کاروباری ماحول اور محنت کی منڈیوں، کھلی سفری پالیسیوں، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، بہترین نقل و حمل اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور بھرپور قدرتی، ثقافتی اور غیر تفریحی مقامات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نتیجے کے طور پر 30 ممالک کے اس گروپ کا 2022 میں سفر اور سیاحت کی صنعت کا جی ڈی پی میں حصہ تین چوتھائی سے زیادہ رہا۔ ان ملکوں میں سیاحت کا 2020 اور 2022 کے درمیان جی ڈی پی کی نمو میں حصہ 70 فیصد سے زیادہ رہا۔

سب سے زیادہ ترقی یافتہ سفر اور سیاحت کے اشارے والے ممالک کی فہرست

1. امریکہ

2. سپین

3. جاپان

4. فرانس

5. آسٹریلیا

6. جرمنی

7. برطانیہ

8. چین

9. اٹلی

10. سوئٹزرلینڈ

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں