سعودی عرب: ٹریفک حادثات کے باعث اموات میں 50 فیصد کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ٹریفک سیفٹی کے پہلو میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں 50 فیصد کمی آگئی ہے۔ گزشتہ سال جاری ہونے والی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق حادثات کی شرح میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین فہد الجلاجل نے اس کمی کی وجہ انفراسٹرکچر کے معیار کو بڑھانے اور ٹریفک سیفٹی کے معیارات بہتر کرکے ان پر عمل کرنے کو قرار دیا ہے۔ یہ معیارات تکنیکی، قانونی، آگاہی، اور صحت کے عناصر کو ملا کر بنائے گئے۔ سعودی عرب نے 2023 میں سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا عالمی ہدف 2030 میں اقوام متحدہ کی دوسری دہائی برائے روڈ سیفٹی کے اختتام سے پہلے حاصل کرلیا ہے۔

سعودی عرب نے مملکت میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو کم کرنے میں اپنی دلچسپی کو دوگنا کر دیا ہے۔ سعودی عرب گزشتہ پانچ سالوں میں اس فیصد کو 35 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016 میں سڑک حادثات میں اموات 9311 سے کم ہوکر 2021 میں 6651 ہوگئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں