سعودی واٹر اتھارٹی کے زیر اہتمام انوویٹرز ہیکاتھون کا انعقاد، 293 افراد کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی واٹر اتھارٹی نے 27 سے 29 مئی تک انوویٹرز ہیکاتھون ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں 293 حریفوں نے شرکت کی۔ ہیکاتھون میں 5 مختلف ٹریکس میں 65 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کا مقصد سعودی عرب میں پانی کے شعبے کو ترقی دینے اور عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تخلیقی حل تلاش کرنا تھا۔

ریاض شہر میں ’’ SWA thon ‘‘ کے عنوان سے شروع ہونے والی ہیکاتھون میں جدت پسندوں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ ان شرکا نے پانچ ٹریکس کے اندر تقریباً 5500 تخلیقی خیالات اور 65 اختراعات کی نمائش کی۔ ان ٹریکس میں چوتھا صنعتی انقلاب کا استعمال، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانا، اتھارٹی کی سروسز کے فائدہ اٹھانے کے تجربے کو مضبوط کرنا، اتھارٹی کی پروڈکٹس کے معیار کو بہتر بنا کر آپریشنل فضیلت کو حاصل کرنا اور اسے برقرار رکھنا، اسی طرح آپریشنز اور کام کے طریقہ کار کو آسان بنانا شامل تھے۔

ہیکاتھون میں 293 افراد نے شرکت کی
ہیکاتھون میں 293 افراد نے شرکت کی

ہیکاتھون تخلیقی کیڈرز کو اپنانے اور انہیں اختراعات اور کاروباری صلاحیتوں کی طرف دھکیلنے کا ماحول پیدا کرنے کا مقصد لیے ہوئے تھا۔

سعودی عرب کی واٹر اتھارٹی ترقی اور صنعتوں اور پیٹنٹ کی لوکلائزیشن کو جاری رکھنے کے لیے پانی کے شعبے کی ترقی کے لیے انتھک کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ سعودی واٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آبی تحفظ کسی بھی ملک کے لیے اپنے جامع معنوں میں قومی سلامتی کا سب سے اہم جزو ہے۔ اس کے انتظام کو آنے والے سالوں میں معاشروں کو درپیش سب سے بڑے عالمی خطرات میں سے ایک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس انتظام کے لیے مجاز اداروں کی ضرورت ہے۔ تازہ پانی کے ذخائر کے ذمہ دار حکام کو پانی کے ذخائر کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

پانی کا تحفظ قومی سلامتی کا اہم حصہ
پانی کا تحفظ قومی سلامتی کا اہم حصہ

واضح رہے سعودی واٹر اتھارٹی سٹریٹجک، تنظیمی اور انتظامی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی نمائندگی سٹریٹجک پروگراموں کے نفاذ میں رہنمائی کرنے اور لائسنسوں کے لیے ضروری کنٹرولز اور تقاضے طے کرنے میں ہوتی ہے۔ اتھارٹی پانی کے شعبوں سے متعلق سرگرمیوں سے متعلق تکنیکی اور انجینئرنگ کے معیارات کو تیار کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں