ہوائی جہاز میں سب سے ناپسندیدہ سیٹ کون سی ہوتی ہے اور اس پر کیوں نہیں بیٹھنا چاہیے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اگر آپ فضائی سفر کے عادی ہیں تو شاید آپ اب تک ہوائی جہاز کی بہترین نشستوں سے واقف ہوگئے ہوں گے۔ کیونکہ مسافر عام طور پر بکنگ کے دوران اپنی پسند کی سیٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز کی سب سے خراب سیٹیں کہاں ہوتی ہیں؟

سیاحت اور سفر کے ماہرین جہاز میں آخری سیٹ پر بیٹھنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے اس انتباہ کی چار وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔

1- سب سے پہلی وجہ یہ ہےکہ آخری سیٹیں جہاز کی دیوار سے چپک جاتی ہیں جس کی وجہ سے سیٹ کو پیچھے سے سیدھا کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور اس طرح پوری فلائٹ میں بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہے، خاص طور پر طویل پروازوں میں اس سیٹ پر بیٹھنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

2- دوسری بات یہ کہ آخری سیٹ ہوائی جہاز کے انجن کے قریب ہوتی ہے، جس کے شور شرابے کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ تکلیف ہو گی۔لمبے سفر کے دوران اس سیٹ کی بکنگ نہیں کرانی چاہیے۔

3- تیسری وجہ سیٹ ہوائی جہاز میں باتھ رومز کے قریب ہے جسے زیادہ تر مسافر ترجیح نہیں دیتے۔

4-چوتھی اور آخری وجہ یہ ہے آخری نشستیں آپ کو ہوا کے تمام جھونکوں کا احساس دلاتی ہیں اور یہ عام طور پر بہت سے مسافروں میں گھبراہٹ کا باعث بنتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں