حج سیزن

مکہ: عرفات میں درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے سڑکوں پر سفید پینٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت اور ایام حج میں عرفات کے علاقے میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے ارد گرد سڑکوں پر سفید رنگ کر دیا۔

اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے سطح کی حرارت میں 20 ڈگری سیلسیس تک کمی ہوجاتی ہے۔

روڈ اتھارٹی کے ترجمان عبد العزیز العتیبی نے کہا ہے کہ ’سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی‘۔

عبدالعزیز العتیبی کا کہنا تھا کہ ’امسال وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے جہاں مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں