کیا مصنوعی ذہانت کی مدد سے آپ متوفی پیاروں سے باتیں کر سکتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

یہ امکان کہ اب ہم ہمیشہ کے لیے بچھڑ چکنے کے بعد بھی اپنے پیاروں کے ساتھ بات چیت اور سوال و جواب کر سکیں گے ۔ اس کی بنیاد مائیکل بومر کو کینسر کے مرض کی تشخیص کے نتیجے میں پڑی۔مائیکل بومر اور ان کی اہلیہ کو اکٹھے رہنے کا طویل موقع ملا تھا ۔ اس عرصے میں اہلیہ اپنے شوہر سے دنیا جہان کے موضوعات پر سوال جواب کرتی اور وہ خوب گپ شپ لگاتے رہتے۔ کیونکہ مائیکل بومر ایک باخبر شخص ہونے کے ناطے اس کے پاس اپنی بیوی سے کرنے کے لیے بہت سی باتیں ہوا کرتی تھیں۔

جب اسے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے کینسر ہے تو اسے اپنی اہلیہ کی فکر ہوئی کہ وہ اپنے قسم ہا قسم کے سوالات اس جان لیوا کینسر کے کامیاب ہوجانے کے بعد کس سے پوچھا کرے گی۔ کیا اسے بہت بور زندگی گذارنا پڑے گی ؟ اس کی اہلیہ نے بھی یہی کہا کہ وہ اس بات سے پریشان رہنے لگی ہے کہ وہ اتنے سارے سوال کس سے پوچھا کرے گی۔ ؟

بومر نے اپنی اہلیہ کی یہ پریشانی اب اس وقت 'اے پی ' کے ساتھ انٹرویو میں شئیر کی ہے جب وہ پریشانی کا توڑ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لے چکا تھا۔ اس نے یہ انٹرویو برلن کے مضافات میں اپنی رہائش گاہ پر انٹرویو دیتے ہوئےکہا۔ وہ کہہ رہا تھا اس نے سوچا کہ کیوں نہ مصنوعی ذہانت سے اپنی آواز کو دوبارہ تیار کرے۔ جو اس کی موت کے بعد بھی اس کی اہلیہ سن سکے۔

اس طرح اس اکسٹھ سالہ تاجر نے اپنے ایک دوست رابرٹ لوکاشیو سے امریکہ میں رابطہ کیا جو مصنوعی ذہانت کے ایک ادارے کا سربراہ ہے۔ اس رابطے کے بعد محض دو ماہ بعد وہ اس پوزیشن میں آگئے کہ بومر کا ایک جامع گفتگو کا ورژن تیار کر سکیں۔

ابدی ' کا نام دیا گیا ہے

' ابدی' یہ لفظ اطالوی اور لاطینی الفاظ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔بومر کہتے ہیں ان کی یہ اختراع اب ان کے خاندان کے لیے زندگی بھر فائدے کی رہے گی کہ خاندان کو ان کی تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے گا۔ یہ ' سٹوری فائل ' کیلی فورنیا بیسڈ مشہور زمانہ ' سٹارٹ اپ ' ہے۔ یہ لوگوں کو ان کی پہلے سے ریکارڈ کردہ ویڈیوز کو اس سے ترتیب دیتا ہے کہ وہ ایک ' ایلگو ردھم ' کے تحت سوالوں کی ترتیب کے مطابق انتہائی متعلق ویڈیو ز کو سامنے لے آتا ہے۔

ایک اور کمپنی جس نے اپنا نام آخرت رکھا ہے وہ بھی اسی طرح کی خدمات پیش کرتی ہے۔ اس میں ایک صارف اپنی ریکارڈ کردہ گفتگو کو سوالات می تبدیل کرا سکتا ہے۔

اسی نوعیت کی خدمات کے لیے ' پروجیکٹ دسمبر ' بھی موجود ہے۔یہ ایک ' چیٹ بوٹ ' ہے۔ اس میں صارف خود اپنے سوالات فیڈ کر سکتا ہے۔ کئی ایسے پروگرام بھی تیار کیے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف اسی انداز سے اپنے غم غلط کر سکتا ہے۔ ایک سافٹ وئیر ' فینٹسی سیشن 'کے نام سے خوشیاں پیش کرتا ہے۔ اس نے کچھ اضافی فیچر بھی شامل کیے ہیں ۔کہ ہر کوئی اپنے فوت ہو چکے پیاروں کی آوآزوں کو از سر نو سننے کے لائق ہو سکتے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں