المسجد الحرام میں زائرین کی تعلیم کے لیے نیا پروگرام شروع

’’ زائرین کو تعلیم دینا ہمارے ارکان کے لیے اعزاز‘‘ کے عنوان سے اقدام کا مقصد بہتر خدمات فراہم کرنا ہے: ڈاکٹر السدیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں مذہبی امور کی صدارت عمومی نے ’’ زائرین کو تعلیم دینا ہمارے ارکان کے لیے اعزاز‘‘ کے نام سے نیا پروگرام شروع کردیا۔ اس اقدام کا مقصد ضیوف الرحمان کے سفر کو بہتر بناتا اور اُن کے لیے ایمان پرور اور عقیدت مندی پر مبنی ماحول پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام حج سیزن 1445 کے دوران المسجد الحرام میں عازمین حج اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ مذہبی خدمات فراہم کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے۔

حرم مکی میں ٹیکنالوجی اور سمارٹ ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری کے ذریعے حج کے پورے سیزن میں مذہبی بیداری کے اقدامات کئے جا رہےہیں۔ ان اقدامات میں المسجد الحرام میں قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم اور ضیوف الرحمن کو تحائف دینا بھی شامل ہے۔

حرمین شریفین کے مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے المسجد الحرام میں اس اقدام کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ بیت اللہ شریف کے زائرین میں شعور بیدار کرنا اور ان کے حج کے سفر کو قیمتی بنانا ایک عظیم فریضہ ہے۔ حجاج کرام کی خدمات ادارے ’’ مسجد حرام و مسجد نبوی کی صدارت عمومی‘‘ اور اس کے ملازمین کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا مذہبی امور کی صدارت نے ’’ زائرین کو تعلیم دینا ہمارے ارکان کے لیے اعزاز‘‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا ہے کیونکہ آنے والوں کے مذہبی تجربے کو بہتر کرنا اور ان کے لیے عبادت کے لیے ماحول پیدا کرنا صدارت عمومی کے اصولوں کی اہم بنیاد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں