حج سیزن

معذور اور بزرگ عازمین کے لیے مناسک حج کے دوران کیا نئی خدمات فراہم کی گئی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

مسجد حرام کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے حج کے موقعے پر حسب سابق معمر عازمین اور معذوری سے دوچار عازمین کی مدد اور خدمت کے لیے الگ سے سروسز فراہم کی ہیں تاکہ انہیں مناسک کی ادائی کے دوران زیادہ سے زیادہ راحت اور سکون مہیا کیا جا سکے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مسجد حرام کے مشرقی صحن میں واقع ’گالف کارٹس‘ کو ضرورت مند عازمین کے لیے مختص کیا ہے جس میں گالف کارٹس مہیا کی گئی ہیں جنہیں مسجد حرام کے اندر آمد ورفت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صدارت عامہ نے ’تنقل‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مناسک کی انجام دہی کے لیے الیکٹرک کار سروس حاصل کرنے کی رہ نمائی فراہم کی ہے۔ الیکٹرک کار کو ریزرو کرنے اوران تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے وضع کیے گئے ہیں۔ ان میں مروہ پل کے داخلی دروازے کی سیڑھی نمبر، باب 25، باب 16، اجیاد پل گیٹ ، باب 5، شبیکہ پل گیٹ، باب 66، سیڑھی کا داخلی راستہ اور باب السلام 19 سے ان گاڑیوں کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ متعدد مقامات پر دستی گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کارٹ کو چلانے کے لیے رضا کار مفت میں فراہم کیے ہیں جو یہ خدمت رضاکارانہ طور پر بزرگوں اور معذور افراد کو فراہم کریں گے۔ یہ سہولت اجیاد کے داخلی دروازے پر اندر سے گراؤنڈ فلور پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ الصفا پر دوسری منزل میں حج کے دوران سعی کی خدمت کے کئے مختص کی گئی ہے۔

دستی گاڑیاں

دستی گاڑیوں کے داخلے کے لیے اہم راستے مختص کیے گئے ہیں جن میں ایک راستہ ’اجیاد پل‘ ہے جو مسجد حرام کے مغربی صحن میں واقع ایک پل ہے۔ یہ پل مطاف کی پہلی منزل کی طرف جاتا ہے۔ دوسرا راستہ گیٹ 64 کے ساتھ والے شبیکہ پل کی طرف سے ہے۔ یہ پل مسجد حرام کے مشرقی صحن سے ہوتے ہوئے المروہ کی طرف جاتا ہے۔اس کے علاوہ متعدد ایسکلیٹرز اور ایلیویٹرز کی سہولت بھی میسر ہے اور علامتوں اور نشانات کے ذریعے ان تک پہنچا جا سکتا ہے۔

مسجد حرام کی انتظامیہ نے معمر افراد اور معذور افراد کے لیےمسجد حرام میں الگ صحن مختص کیے ہیں جنہیں معذور اور بزرگ افراد کی ضروریات کے پیش نظر تمام ممکنہ سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

نماز کے ہالوں کی تقسیم

اس کے علاوہ خواتین حاضرین کے لیے تین نماز ہال مختص کیے گئے ہیں جو کنگ فہد توسیع میں واقع ہیں- اس کے علاوہ باب 88، گراؤنڈ فلور، باب 65، پہلی منزل، "الشبیکہ" اور کنگ فہد توسیع کے ساتھ۔ صحن نمبر 15 شاملہ ہیں۔ یہ ہال صحن مطاف سے متصل ہے۔

صدارت عامہ نے معذور افراد اور بزرگوں کو نماز کے کمروں میں مدد کے ذرائع فراہم کیے۔ان میں تیمم کے اوزار، بوڑھوں کے لیے پڑھنے والے قلم سے لیس قرآن، کئی قیمتی کتابیں، نابینا افراد کے لیے مختص کی گئی چھڑی، اور وہیل چیئر۔ خطبات، علمی اسباق، ذکر سیشن کا ترجمہ کرنے کے لیے متعدد مستند اشاراتی زبان کے مترجمین کی موجودگی کے علاوہ داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریمپس سے لیس 8 دروازے تیار کیے گئے ہیں۔

ان کے مسجد حرام سے باہر نکلنے گیٹ 68، گیٹ 74، گیٹ 79، گیٹ 84، گیٹ 89، گیٹ 90، گیٹ 93 اور گیٹ 94 شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پل جن میں اجیاد پل، الشبیکہ پل، المروہ برج، الارقم پل شامل ہیں۔

طواف کے دوران بزرگ اور معذور افراد کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے چھتری فراہم کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں