ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے امسال حج ادا کرنے کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی سابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا۔

ثانیہ مرزا نے اتوار کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جا رہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے، مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں