پاکستانی بلوچ طالب علم امریکہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔

اسرار کاکڑ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اسرار کاکڑ آکسفورڈ سٹوڈنٹ یونین کے صدر منتخب ہو گئے ان کا تعلق بلوچستان کے دور دراز علاقے قلعہ عبداللہ سے ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے یہ تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 1977 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔

نو منتخب صدر آکسفورڈ یونیورسٹی یونین اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلے لے رہے ہیں۔

اسرار 13 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے پرائمری تعلیم اپنے گاؤں میں مکمل کی، پھر اس کے بعد ایبٹ آباد، لاہور اور امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔

یونیورسٹی یونین کا صدر منتخب ہونے پر اسرار کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، یونین الیکشن میں ساتھ دینے پر ممبران کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں