.

مکہ مکرمہ : میڈیکل سٹی میں ایک ماہ کے دوران عازمین حج کے امراض قلب کے 163 آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں واقع کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے یکم ذوالقعدہ سے اب تک حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین حج میں سے 163 افراد کی CARDIAC CATHETERIZATION اور اوپن ہارٹ سرجری انجام دی ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز بدھ تک 160 افراد کی CARDIAC CATHETERIZATION اور 3 افراد کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی انتظامیہ کے مطابق سینٹر کے امراض قلب کے مرکز نے مشینوں اور افرادی قوت کے لحاظ سے اپنی گنجائش میں اضافہ کیا ہے تا کہ حجاج کرام کی خدمت سہولت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔ اس سلسلے میں CARDIAC CATHETERIZATION اور اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ دل کے مریضوں کے لیے دیگر طریقہ علاج کی سہولتوں کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی چوبیس گھنٹے مریضوں کے لیے اعلی ترین معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس سلسلے میں علاج کے جدید ترین نظام اور اعلی اہلیت اور مہارت کی حامل افرادی قوت کا سہارا لیا گیا ہے۔