قطری عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے نیا پلیٹ فارم تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست قطر کی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کی حج رجسٹریشن روکنے کےلیے سعودی عرب کی سابقہ آن لائن رجسٹریشن ویب سائیٹ بلاک کیے جانے کے بعد سعودی حکومت نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی ہدایت پرایک نیا پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق قطری عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے https://qatar1440.haj.gov.sa پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔اس سے قبل قطری حکومت نے ملک میں موجود شہریوں کی آن لائن حج رجسٹریشن سروس کےلنک https://qh1440.haj.gov.sa تک رسائی روک دی تھی جس کے نتیجے میں قطری عازمین حج کو رجسٹریشن کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں قطری عازمین حج کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے قطر کی عازمین حج کے معاملے میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے حج جیسی عظیم عبادت کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عایدکیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں