.

نیوزی لینڈ کی پاکستانی نژاد مسلمان پولیس افسرحج پرخادم الحرمین الشریفین کی مہمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ کی خاتون پولیس ڈآئریکٹر نائلہ حسن بھی خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے خصوصی حج پروگرام میں فرئضہ حج ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

آک لینڈ شہر میں نیوزی لینڈ کی سب سے زیادہ آبادی رہائش پذیر ہے۔ اس شہر کی آبادی پچاس لاکھ سے زاید ہے۔ رواں سال جب نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا وحشت ناک واقعہ پیش آیا تو اس کے بعد شہداء کی تعزیتی تقریب میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے تھے جب نائلہ نے اپنے مسلمان ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

ایک فوٹیج میں اس نے بتایا کہ میرے والد پاکستان کے شہر لاھور سےتعلق رکھتے تھے جب کہ ماں انگریز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کی تعزیت میں خطاب میرے دل کی آواز تھی۔ اس مجرمانہ واقعے سےمیرا دل بھی پسیج گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں مسلمان کمیونٹی کے لیے یہ ایک انتہائی المناک واقعہ تھا۔

نائلہ حسن کا کہنا تھا کہ مسلمان خانہ کعبہ کی زیارت کو اپنا خواب سمجھتا ہے۔ مکہ مدینہ کے سفر کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتا ہے۔ آج مجھے بھی اپنا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے سعودی فرمانروا کی طرف سے خصوصی حج پروگرام کے کوٹے میں نیوزی لینڈ کے دہشت گردی کے متاثرین کو شامل کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔