فول پروف سیکیورٹی اقدامات سے مکہ کی فضائی حدود مسخر کرنا آسان نہیں: القحطانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

طائف ریجن کے کمانڈر اور حج مشن میں شریک مسلح افواج کے یونٹوں کے سربراہ میجر جنرل محمد مشبب القحطانی کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مکہ مکرمہ کی فضاؤں کو کسی بھی عسکری ہدف سے محفوظ بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دفاعی نظام کسی بھی معاند ہدف کا راستہ روکنے یا اسے تباہ کرنے کی اعلی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے القحطانی نے بتایا کہ سعودی رائل ایئر فورس حجاج کرام کی نگرانی اور حفاظت کے سلسلے میں دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

القحطانی کے مطابق مسلح افواج کے زیر انتظام دھماکا خیز مواد اور وسیع تباہی کے ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے والے یونٹس بھی حج مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

میجر جنرل القحطانی نے باور کرایا کہ بری افواج کی شرکت حرم کے اندر متعین علاقے میں مجمع کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے واسطے عمل میں آئی ہے .. جب کہ حرم کے باہر ایک دوسری فورس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں