.

حج کے موقع پر مکہ میں پیدا ہونے والا ننھا حاجی محمد قاسم کس ملک سے ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حج کے موقع پر بعض اوقات حج کے لیے آئی خواتین کےہاں بچوں کی پیدائش ایک عام بات ہے۔ رواں سال بھی اب تک متعدد خواتین کے ہاں حج کے موقع پربچوں کی پیدائش کے واقعات سامنے آئے۔ سال 2019ء کے حج سیزن میں پہلا بچہ ایک افغان خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ کے چلڈرن اسپتال میں پیدا ہوا۔

اس بچے کا نام محمد قاسم رکھا گیا ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ الحاجہ مریم النوری خوش قسمت ہیں کہ وہ فرئضہ حج کی ادائی کے ساتھ ساتھ حج ہی کے موقع پر ایک بچے کی ماں بھی بن گئی ہیں۔ پیدائش کے ساتھ ہی یہ بچہ بھی حاجی بن گیا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مریم نوری اور بچہ دونوں صحت مند اور مکمل تندرست ہیں۔ مریم نے بچے کی پیدائش پرسوشل میڈیا پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عازمین حج کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے کارکنوں کو سراہا اور کہا کہ صحت کے شعبے کے 30 ہزار سے زاید کارکوں اور رضاکاروں کو حجاج کرام کی خدمت پرمامور کیا گیا ہے۔ یہ کارکن چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر پوری مستعدی کے ساتھ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔