.

مکہ مکرمہ کےباشندوں نے عازمین حج کا کیسے والہانہ استقبال کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عازمین حج کے مکہ معظمہ پہنچنے پر نہ صرف حکومت کی سطح پراللہ کے مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے بلکہ مقامی شہری بھی عازمین حج کی خدمت کے کار خیر میں پیش پیش رہتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کی العزیزیہ کالونی کے مقامی شہریوں نے 300 عازمین حج کا استقبال کیا۔

عازمین حج کے استقبال کے موقع پر مقامی شہریوں کی طرف سے مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیاگیا اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ میں بسنے والے مقامی باشندے حسب توفیق ہرسال حجاج کرام کا استقبال کرتے اوراسلامی جذبہ اخوت کے تحت ان کی خدمت کرمیں پیش پیش رہتے ہیں۔ العزیزیہ کالونی میں رہنے والے مقامی شہریوں کی طرف سے بھی اسی جذبے کے تحت تین سوعازمین حج کو عشائیہ دیا۔ عازمین حج کی طرف سے سعودی عرب کی حکومت اور مقامی شہریوں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔