.

سعودی عرب میں' 3D امیجنگ کی مدد سے شامی حاجی کے دل کی سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ماہرین صحت نے شام سے حج کے لیے آئے ایک شہری کی 'تھری ڈی' امیجنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس کے دل کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ میں قائم شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں شام سے آئے ایک حاجی کو لایا گیا جس کے دل کی دھڑکن بہت تیز تھی اور اس پر بار بار غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔

میڈیکل سٹی کےڈاکٹروں نے کیس کو فوری طورپر حل کرنے اور دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے کے لیے وینٹی کولر کی مدد سے اسے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی مگر مریض کو آفاقہ نہیں ہوا، جس پر اسے فوری طورپر کارڈیک کیتھیریٹائزیشن کے عمل کے لیے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا۔ وہاں پر تھری ڈی امیجنگ کی مدد سے اس کےدل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ کیس تھا مگر اسے کم سے کم وقت میں حل کرلیا گیا ہے۔ شامی حاجی کو جلد ہی اسپتال سے خارج کردیا جائے گا اور وہ مناسک حج بھی ادا کرسکے گا۔