.

قطری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں العربیہ کے نمائندے کے مطابق قطری حجاج کے گروپ مکہ مکرمہ پہنچ کر جمعے کو مناسک حج کے پہلے روز مِنی کا رخ کر رہے ہیں۔

خصوصی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ قطری حجاج کے تین گروپ ایک خلیجی ریاست سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے جب کہ بقیہ دو گروپ جمعے کے روز آخری وقت میں پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی انسانی امور کی کمیٹی نے قطر کے حجاج کرام کا استقبال کیا اور پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ اور وزارت حج کی دیگر کمیٹیوں کے ساتھ مل کر ان حجاج کے مملکت میں داخلے کو آسان بنایا۔

وزارت داخلہ کی مذکورہ کمیٹی نے گذشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ سے زیادہ قطری شہریوں کے لیے مملکت کی سرحد عبور کرنے اور داخلہ پرمٹ نکلوانے کے سلسلے میں سہولیات پیش کیں۔ یہ افراد عام دورے اور علاج کے علاوہ حج اور عمرے کے مقصد سے سعودی عرب آئے۔