یوم عرفہ کو خطبہ حج کی ذمہ داری محمد آل الشیخ کو سونپ دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے رواں سال یوم عرفہ کو خطبہ حج کی ذمہ داری ممتاز عالم دین، علماء کونسل کے رکن اور خادم الحرمین الشریفین آڈیٹوریم برائے حدیث کے چیئرمین الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو سونپی ہے۔

الشیخ محمد آل الشیخ کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعہ امام محمد بن سعود کے الشریعہ کالج میں داخلہ لیا اور ہائرجوڈیشل انسٹیٹیوٹ سے ایم اے کی ڈیگرحاصل کی۔

الشیخ محمد آل الشیخ 10 سال سے الشریعہ کالج میں لیکچرار کی خدمات انجام دیتے رہےہیں۔ بعد ازاں انہیں سائنس وافتاء ریسرچ کمیٹی کارکن مقرر کیا گیا۔ 1426ھ سے الشیخ محمد آل الشیخ سعودی عرب کے سپریم علماء بورڈ کے رکن ہیں۔

سنہ 1412ھ سے الدیرہ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ مسجد میں امامت اور خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں