.

دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات بروز ہفتہ ادا کیا۔ عازمین حج نے جمعے کی شب منی میں گزاری اور ہفتے کو بعد نماز فجر کے بعد عرفات پہنچنا شروع ہو گئے۔ حجاج کرام غروب آفتاب تک عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کر کے وہاں رات گزاریں گے اور کل اتوار کی صبح بعد نماز فجر منیٰ کا رخ کریں گے۔

عازمین حج نے جمعے کی شب منی میں گزاری اور ہفتے کو بعد نماز فجر عرفات کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔ حجاج کرام غروب آفتاب تک عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کر کے وہاں رات گزاریں گے اور کل اتواسر کی صبح بعد نماز فجر منی کا رخ کریں گے۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں مصروف تمام اہل کاروں اور ذمے داران کا شکریہ ادا کیا۔ جمعے کی شام منی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ "ہم سب یہ جانتے ہیں ، دیکھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں کہ حج سیزن میں سیکورٹی اہل کاروں کا شہریوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ کیا برتاؤ ہے .. اور مشاعر مقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا معاملہ بھی دیکھ رہے ہیں .. یہ ایک ایسا امر ہے جو سر کو فخر سے اٹھا دیتا ہے .. تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

یاد رہے کہ حج سیکورٹی کی کمان نے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد حجاج کرام کے منی پہنچنے اور وہاں قیام کو امن و امان اور سلامتی کا سایہ فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی مکہ مکرمہ سے منی جانے کے لیے حجاج کرام کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تمام راستوں میں نقل وحرکت کو آسان بنانے کے پورے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ منی میں پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو منظّم بنایا گیا ہے۔