سعودی عرب کا حجاج کرام کے طبی معائنے کے لیے روبوٹ کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں رواں حج سیزن کے موقع پر وزارت صحت نے پہلی بار حجاج کرام کے علاج معالجے اور طبی معائنے میں مدد کے لئے روبوٹ کا استعمال کی شروع کیا ہے۔ روبوٹ سسٹم منیٰ میں قائم طبی مراکز اور حجاج کرام کے متحرک قافلوں اور اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو خودکار طریقے سے طبی مشاورت فراہم کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روبوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماہرین صحت سعودی عرب میں کسی بھی مقام پر فوری رسائی اور کسی بھی حادثے کی صورت میں حاجی کی مدد کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے منیٰ کے اسپتالوں میں موجود مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔ مریضوں کے بستروں کو ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی سہولت ہوگی۔ ڈاکٹروں کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس سے استفادے کے لیے جدہ اور الریاض میں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

'روبوٹ ڈاکٹر' اسٹیتھو اسکوپ، کانوں اور آنکھوں کے معائنے کے لیے اینڈو اسکوپک کیمروں، جلد کے لیے کیمروں کا استعمال اور دیگرامراض کی تشخیص کے لیے روبوٹ سسٹم غیر معمولی معاونت فراہم کرے گا۔ روبوٹ ڈاکٹر کی معاونت سے معالجین حضرات کو مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں