.

سعودی وزیر داخلہ کا مکہ میں سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہفتے کو مکہ معظمہ میں حجاج بیت اللہ کی سیکیورٹی کے لیے قائم کردہ سیکیورٹی آپریشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن کنٹرول روم کے دورے کے دوران حجاج کرام کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ حج کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے حجاج کرام کی سلامتی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کے حکام کی تعریف کی۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے مکہ معظمہ میں سیکیورٹی آپریشن کنٹرول یونٹ' 911 کے دورے کے دوران حکام کو درپیش مسائل اور حجاج کرام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے وزیر داخلہ کو حج کے حوالے سے کیےگئے انتظامات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔